Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
دوائیں مزید مہنگی کرنے کی تیاری | زرائع نیوز

دوائیں مزید مہنگی کرنے کی تیاری

کراچی : پاکستان میں ادویات بنانے والی مزید 3 غیرملکی کمپنیوں کی کاروبار بند کرنے کرنے کی تیاری کرلی، تقریباً 15 مقامی ادویہ ساز کمپنیاں بھی کاروبار ختم کرنے پر غور کرنے لگیں،۔

ادویہ سازی کی صنعت کو درپیش مشکلات کے باعث ملٹی نیشنل اور ملکی کمپنیوں کی بندش سے ملک میں ادویات کی قلت شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ملک میں خام مال کی عدم دستیابی اور لاگت میں اضافے کے بعد قیمتوں پر نظر ثانی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ادویات بنانے والی 3 ملٹی نیشنل اور 15 کے قریب مقامی کمپنیوں نے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی ہے کیوں کہ طویل عدالتی چارہ جوئی کے بعد قیمتوں پر نظرثانی کے فیصلے کے باوجود پالیسی بورڈ نے ادویات بنانے والی 60 سے زائد کمپنیوں کی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کی درخواست مسترد کردی۔