کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی کی 2 سیٹیں کم ہوگئی ہیں، کراچی میں میئر پیپلزپارٹی کاہی آئے گا۔ خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، خواجہ سہیل منصور طویل عرصے سے ایم کیو ایم سے وابستہ رہے، کراچی شہر کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاہم کراچی میں میئر پیپلزپارٹی کاہی آئے گا کیوں کہ دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی کی 2سیٹیں کم ہوگئی ہیں۔
مسلم لیگ ن نے بھی میئر کراچی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، ن لیگ نے میئر کراچی کے معاملے پر تعاون کا یقین دلایا اور مشترکہ میئر لانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ ہم میرٹ پر شہر کا میئر لائیں گے تاہم کراچی کے مئیر کا انتخاب تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، کیوں کہ شہر قائد کی تمام یونین کونسلز کے الیکشن نتائج آنے تک میئر کا انتخاب نہیں ہو سکے گا۔
اس حوالے سے ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جب تک ہاؤس مکمل نہیں ہوتا، میئر کا انتخاب ممکن نہیں، پہلے کراچی میں 11 حلقوں میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات کرانے ہوں گے، انتخابات ہوجانے کے بعد نمبر مکمل ہوگا۔
