Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مشرف کی تدفین آج کراچی میں ہوگی , خاندانی ذرائع کی تصدیق | زرائع نیوز

مشرف کی تدفین آج کراچی میں ہوگی , خاندانی ذرائع کی تصدیق

کراچی : سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف گی اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کرگئے ہیں‘ ان کی عمر 79برس تھی‘ پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس ) میں مبتلا اور 18مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیر علاج تھے‘ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق سابق صدرکی میت لینے کے لیے پاکستان سےطیارہ آج صبح دبئی پہنچےگا، خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پہنچے گا۔ صدرعلوی‘ وزیراعظم شہبازشریف ‘ چیئرمین سینیٹ ‘وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو‘ گورنر‘ وزیراعلیٰ سندھ‘بلاول بھٹو‘چوہدری شجاعت‘ پرویزالٰہی‘ خالد مقبول‘ مصطفیٰ کمال‘ بلاول بھٹو سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نواز شریف نے پرویز مشرف کے انتقال پر انا للہ و انا الیہ راجعون لکھا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مشرف بہت بڑے انسان تھے۔ ان کے دوست چھوٹے ثابت ہوئے۔ خدا غریق رحمت کرے۔