Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈی ایم سی ایسٹ کا لائنز ایریا کا دورہ، سیوریج مسائل حل کرنے کی یقین دہانی | زرائع نیوز

ڈی ایم سی ایسٹ کا لائنز ایریا کا دورہ، سیوریج مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

کراچی : ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ نے کہا ہے کہ لائینز ایریا قدیم آبادیوں پر مشتمل علاقہ ہے، جس کےبلدیاتی مسائل کو دور کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائے گا، محض دوروں پر یقین نہیں رکھتا جہاں بھی اب تک دورے کئے ہیں وہاں دئیے گئے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی جائزہ لے رہا ہوں.

لائینز ایریا سمیت دیگر علاقوں کے دیگر اداروں سے متعلق حل کیلئے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جاسکیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نےعلاقہ معززین وافسران کے ہمراہ لائینز ایریا کی مختلف یوسیز میں بلدیاتی مسائل کا جائزہ لینے کے دوران کیا.

اس موقع پر علاقہ معززین نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا اور ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، پیش کردہ مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات دئیے گئے.

انہوں نے مختلف سڑکوں، گلیوں اور فاطمہ جناح فیملی پارک کے معائنے کے دوران افسران کو تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ جو مسائل دیگر اداروں کے زمرے میں آتے ہیں ان کے حل کیلئے متعلقہ ادارے کی مدد سے کام کروائے جائیں گے۔