Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مائی کراچی نمائش 3سے5مارچ تک کراچی ایکسپوسینٹر میں ہوگی | زرائع نیوز

مائی کراچی نمائش 3سے5مارچ تک کراچی ایکسپوسینٹر میں ہوگی

کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی)نے ملک میں جاری مخدوش کاروباری حالات اور معاشی چیلنجز میں بھی مائی کراچی نمائش کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

یہ نمائش 3مارچ سے5مارچ تک کراچی ایکسپوسینٹر میں ہوگی جس میں 4غیرملکی ممالک سری لنکا،انڈونیشیا،تھائی لینڈ اورفلپائن کی شرکت سمیت مجموعی طور پر 350اسٹالزلگائے جائیں گے۔

گزشتہ روز کے سی سی آئی میں کراچی چیمبر کے صدر طارق یوسف،ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو اوربی ایم جی کے چیئرمین زبیر موتی والا،مائی کراچی کمیٹی کے چیئرمین محمدادریس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مشکل مالی حالات کا سامنا ہے اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ ماہ رمضان سے قبل لوگوں مینوفیکچررز سے مناسب قیمتوں پر چیزوں کا حصول ہوجائے اورہماری یہی کاوش رہتی ہے کہ رعایتی داموں پر کراچی کے شہری مائی کراچی نمائش سے اپنی ضرورت کی مصنوعات خرید سکیں۔

اس نمائش سے پاکستان کے خلاف جو منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے وہ بھی ختم ہورہا ہے ۔پریس کانفرنس میں سابق صدورآغاشہاب احمدخان، عبداللہ ذکی،مجیدعزیز،افتخار احمدشیخ،درشہوارنثار،شاہد اسماعیل،فاروق افضل اوردیگر بھی موجود تھے۔زبیرموتی والا نے بتایا کہ امید ہے 8 سے 10 لاکھ افراد نمائش کا حصہ بنیں گے۔

ایکسپو سینٹر کے 6 ہال سجائے جائینگے،ہم پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت امیج بنانے کی کوشش کررہے ہیں اورمیڈیا سے درخواست ہے کہ اس کو پروموٹ کرے۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں تمام تر اشیاء رکھی جائینگی اور ہو ل سیل قیمتوں پر چیزوں کی فروخت کو یقینی بنارہے ہیں ،نمائش میںفوڈ اسٹریٹ کا بھی قیام کیا جائے گا جبکہ بچوں کے لئے پلے ایریا بھی ہو گا ،ہم نمائش میں تمام وزراء اور سیکیورٹی اداروں کو بھی دعوت دے رہے ہیں۔