Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شین وارن کی وصیت سامنے آگئی | زرائع نیوز

شین وارن کی وصیت سامنے آگئی

سڈنی : آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کی 2 کروڑ سے زائد مالیت کی وصیت سامنے آگئی۔ 20.7 ملین ڈالر کے اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا جبکہ سابقہ اہلیہ سیمون اور دوست لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا۔

شین وارن کی وصیت کے مطابق جائیداد کا 31 فیصد حصہ ان کے بچوں کو دیا جائے گا جبکہ 7 فیصد دیگر رشتے داروں کو ملے گا۔وصیت کے مطابق 2 فیصد بھائی جیسون کو ملے گا جبکہ ڈھائی ڈھائی فیصد بھتیجوں سیباستین اور ٹیلا کے نام کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کے بیٹے جیکسن کو ایک مہنگی موٹربائیک اور 2 گاڑیاں بھی وصیت کے تحت ملیں گی جن کی اندازے کے مطابق مالیت 3 لاکھ 75 ہزار ڈالر ہے۔رپورٹس کے مطابق شین وارن کے 20.7ملین ڈالر کی وصیت میں انکا وکٹوریہ میں واقع گھر شامل ہے جس کی مالیت 65 لاکھ ڈالر ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کے آسٹریلین بینک اکاؤنٹ میں 50 لاکھ ڈالر بھی موجود تھے جبکہ ایک دوسرے بینک میں بھی ان کے لگ بھگ 5 لاکھ ڈالر تھے۔