شان مسعود پہلے ون ڈے کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بن سکے

کراچی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شان مسعود کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

لیگ اسپنر اسامہ میر نے ڈیبیو کیا اور آل راؤنڈر محمد نواز بھی ٹیم کا حصہ بنے۔

امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا بھی ٹیم میں شامل تھے جبکہ تین فاسٹ بولرز محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی میدان میں اتریں گے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈیم پیسر ہنریشپلی نے بھی ڈیبیو کیا۔