Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:دہشت گردی کا بڑ امنصوبہ ناکام،2دہشت گرد گرفتار،دھماکا خیز موادبرآمد | زرائع نیوز

کراچی:دہشت گردی کا بڑ امنصوبہ ناکام،2دہشت گرد گرفتار،دھماکا خیز موادبرآمد

کراچی : ایس آئی یو کی کارروائی کے باعث شہر کراچی میں دہشتگردی کا بڑ امنصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو کی جانب سے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کی گئی جس دوران دو دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ایک ہزار ڈیٹونیٹرز، دو کوائل برآمد کئے گئے ہیں جو کہ کراچی میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردزبیح اللہ دھماکہ خیز مواد پشاور سے کراچی لایا تھا جبکہ دہشت گردوں کا ایک ساتھی پنجاب میں پہلے ہی گرفتار ہوچکا تھا ۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔