Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی شہری اسلام آباد سے گرفتار | زرائع نیوز

کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی شہری اسلام آباد سے گرفتار

ایف ایٹ کچہری کے قریب سے مشکوک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایف ایٹ کچہری کے قریب رہائش پذیر ایک شخص کو مشکوک جان کر اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ شناختی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مشکوک شخص کا نام شیخ نبی ہے اور اس کا تعلق بھارت سے ہے۔

پولیس نے بھارتی شہری کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔