Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہباز شریف کا انقرہ سے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ | زرائع نیوز

شہباز شریف کا انقرہ سے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ

انقرہ : ترکیہ کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف دارالحکومت انقرہ سے زلزلے سے متاثرہ علاقے آدیامان روانہ ہو گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ترک خاتون اوّل نے متاثرینِ سیلاب کے لیےفنڈ ریزنگ کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترکیہ پاکستان کا دیرینہ دوست اور برادر اسلامی ملک ہے، مل کر اس مشکل کا مقابلہ کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں مشکلات سے جلد نکل جائیں گے، ترک صدر سے ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان صرف سردیوں کے خیمے بھیجے گا۔