احسن اقبال کا احسن اقدام , لگژری لینڈکروزر وی ایٹ حکومت کوواپس کر دی

اسلام آباد : ملک میں مشکل معاشی حالات ،وفاقی وزیر احسن اقبال کا قابل ستائش فیصلہ ،احسن اقبال نےلگژری لینڈکروزر وی ایٹ حکومت کوواپس کر دی۔

موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر حکومتی وزراء کے اقدامات،،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےلگژری لینڈکروزر وی ایٹ حکومت کوواپس کر دی،وزیر منصوبہ بندی نے اپنی 4500 سی سی گاڑی واپس کرکے اخراجات پر قابو پانے کیلئے 1800 سی سی گاڑی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا،وزیرمنصوبہ بندی نے گاڑی کابینہ ڈویژن کو واپس بھجوا دی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معاشی حالات کی وجہ سے حکومت سخت اقدامات پر مجبور ہے،عوام تباہ حال معیشت کی وجہ سے اضافی بوجھ اٹھا رہے ہیں،مہنگی دیکھ بھال اور زیادہ پٹرول کھانے والی گاڑی کی بجائے چھوٹی گاڑی کو ترجیح دیتا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء کی جانب سے حکومت سے تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔