کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا،کامران ٹیسوری نے جاری پی ایس ایل 8 کے میچز کے حوالے سےسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو پر صورت کامیاب بنائیں گے، پی سی بی کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے بات ہوئی ہے، میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشت گردی کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے میں ہمارے ادارے گزشتہ روز بھی کامیاب ہوئے، وہ ایک بار پھر آپ ی ذمہ داریاں بخوبی و احسن انجام دینے میں کامیاب ہوں گے۔
