Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی عرب کا ترکیہ اور شام کے لئے183 ملین کے منصبوں کا اعلان | زرائع نیوز

سعودی عرب کا ترکیہ اور شام کے لئے183 ملین کے منصبوں کا اعلان

سعودی عرب : سعودی خارجہ عادل الجبیر نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے 183 ملین ریال کے منصوبوں کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزیرِ مملکت نے اس بات کا اعلان انٹرنیشنل ہیومنٹیرین فورم سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ 75 ملین ریال کی لاگت سے زلزلہ زدگان کے لیے 300 مکانات تعمیر ہوں گے, 40ملین ریال سے زلزلہ متاثرہ یتیموں کی کفالت کی جائے گی۔

سعودی وزیرِ مملکت نے بتایا کہ 18 ملین ریال سے متاثرین کی بہبود کے کام کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 19.8 ملین ریال سے شام میں زلزلہ زدگان کی طبی امداد کی جائے گی۔اور متاثرہ یتیموں کی کفالت بھی کی جائے گی۔