لندن: برطانوی سکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے اداکارہ اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین کی شادی میں شریک نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری نینو والے مہاراجہ سے شادی ہوگئی ۔
اشنا شاہ کی اس پوسٹ پر جمائما گولڈاسمتھ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں ، لیکن میں بہت دکھی ہوں کیونکہ میں آپ کی شادی میں شریک نہیں ہو سکی، آپ سب کے لئے اور خاص طور پر آپ کی ساس کے لئے بہت سا پیار! ۔
