Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سوشل میڈیا موجودہ دور میں طاقتور ہتھیارہے،مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

سوشل میڈیا موجودہ دور میں طاقتور ہتھیارہے،مصطفیٰ کمال

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر سید مصطفیٰ کمال نے ڈیجیٹل میڈیا کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا موجودہ دور میں ایک طاقتور ہتھیارہے اور قوم کو متحد کرنے میں سوشل میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی بیدار ی لانے کیلئے ، ارباب اقتدار تک اپنی بات پہنچانے کیلئے اور آگہی مہمات چلانے کیلئے سوشل میڈیا سے بڑھ کر کوئی اور موثر ذریعہ نہیں ہے لہذا تحریکی پیغام کو سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لوگ ہمارے پیغام سے آگاہ ہو سکیں۔

مصطی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک پرامن ، نظریاتی سیاسی جماعت ہے جس کا مقصدِ عوام کی فلاح و بہبود ہے۔

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی آسیہ اسحاق، مرکزی شعبہ اطلاعات کے انچارج احسن غوری، ڈیجیٹل میڈیا کے مرکزی جوائنٹ انچارجز نادر قریشی، دانش نقوی، سبین غوری، معاز مقدم، محمد اظہر و اراکین کمیٹی سمیت ڈیجیٹل میڈیا کی ورکنگ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔
مصطفیٰ کمال