کراچی: صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نےکہا ہےکہ فائزہ بلگرامی نوجوان ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی اشد ضرورت ہے، مجھے جب اس نمائش کادعوت نامہ موصول ہوا اور میں نے نمائش کا موضوع دیکھا کہ جس میں انسانی جسم اور فطرت کےامتزاج و احساسات کی تشریح کی جانی تھی تو یہ میرے لیے باعث دلچسپی تھا اور آج جب میں نےفائزہ بلگرامی نامی ابھرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ کےفن کو دیکھا تو داد دیے بغیر نہ رہ سکی۔
ان خیالات کا اظہار نہوں نےمعروف آرٹسٹ و ٹیکسٹائل ڈیزائنرفائزہ بلگرامی کے فن پاروں کی سہہ روزہ نمائش میں بطورمہمان خصوصی شرکت اورمیڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئےکیا۔
اس موقع پر نامور شخصیات و عوام کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ انہوں نےکہاکہ اتنی کم عمرمیں اس بچی میں کتناٹیلنٹ موجودہے، کتنابڑاآرٹسٹ اس کےاندر چھپا ہواہے یہ خوشی کاباعث ہے، آرٹسٹ کی اپنی الگ دنیا ہوتی ہے اور بعض اوقات ہم اندازہ بھی نہیں لگاپاتےکہ آرٹسٹ کس نظر سے دنیا کودیکھتاہے، اس نمائش میں جس طرح فائزہ بلگرامی نے انسانی پھیپھڑوں،زبان،کانوں اوردیگر اعضاءکو اینالائزکرکےکینوس پر مختلف رنگوں میں بکھیرا ہے وہ بہت کمال ہے،اسی طرح انہوں نےفیبرکس کےذریعے ٹیکسٹائل پر بھی کام کیا ہےوہ بھی لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں سلام پیش کرتی ہوں انکےوالدکو کہ جنھوں نےاپنی بیٹی کی حوصلہ افزائی کی اور اس کےفن کودنیا کے سامنے پیش کرنےکے لیےنمائش کااہتمام کیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیرسیدہ شہلارضانے سہہ روزہ نمائش کافیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

