Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
17 ماہ بعد آئل ریفائننگ پالیسی تیار ،کابینہ کمیٹی کو ارسال | زرائع نیوز

17 ماہ بعد آئل ریفائننگ پالیسی تیار ،کابینہ کمیٹی کو ارسال

اسلام آباد: پاکستان میں سعودی عرب کے تعاون سے 10 ارب ڈالر کی نئی آئل ریفائنری کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی۔ وزارت پیٹرولیم نے 17 ماہ کے بعد آئل ریفائننگ پالیسی تیار کرکے کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی۔

مقامی ریفائنریز کی اپ گریڈیشن اور 14 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

دستاویز کے مطابق سرمایہ لگانے والی کمپینوں کو 6 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کا منصوبہ ہے، یورو 5 پٹرول کی دستیابی 2028 تک متوقع ہے۔دستاویز کے مطابق موجودہ 5 ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی ساڑھے 4 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری حاصل کی جائے گی۔

آئل ریفائنریز فرنس آئل کی بجائے پٹرول اور ڈیزل تیار کرسکیں گی، پٹرول پر 10 فیصد جبکہ ڈیزل پر 2.5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرکے حاصل شدہ رقم ریفائنریز کی اپ گریڈیشن پر خرچ کی جائے گی۔ نئے اقدامات سے 2028 ءتک پاکستان میں یورو 5 معیار کی پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہوں گی۔