Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ویمن ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو3رنز سے ہرا دیا |

ویمن ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو3رنز سے ہرا دیا

پرل: جنوبی افریقہ کے شہر پرل میں کھیلے گئے ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے سولہویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تین رنز سے ہرا دیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے ، ہیلی میتھوز نے 20، راشدہ ولیمز 30 ، چنیلی ہینری 11،شمین کیمپبیل نے 22 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے دو جبکہ فاطمہ ثنا، سعدیہ اقبال، ناشرہ سندھو اور طوبی حسن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں قومی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز ہی بنا سکی ۔ منیبہ علی نے5، سدرہ امین 8، کپتان بسمہ معروف26، ندا ڈار27، عالیہ ریاض 29 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئیں۔

ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھوز کو دو وکٹیں حاصل کرنے اور 20 رنز کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔