کراچی: کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 1روپے 66پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے
نیپرا اتھارٹی 30مارچ کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر دو ارب روپے سے زیادہ اضافی بوجھ آئے گا
