Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
معروف گٹارسٹ‌ فیصل ذکی انتقال کر گئے | زرائع نیوز

معروف گٹارسٹ‌ فیصل ذکی انتقال کر گئے

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز گٹارسٹ اور کمپوزر عامر ذکی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامساعد حالات میں بھی موسیقی کے لیے جدوجہد کرنے والے معروف گٹارسٹ گزشتہ کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا اور اسپتال میں داخل تھے، ان کے بھائی نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔

عامر ذکی کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ ایک عرصے سے بیمار تھے اور آج دل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ عامر ذکی کی نماز جنازہ اور تدفین کل کی جائے گی۔

عامرذکی وائٹل سائنز میوزیکل گروپ سے بھی وابستہ رہے اور انہوں نے 1994 میں پوری دنیا میں میوزیکل ٹور بھی کئے تاہم اس کے بعد انہوں نے وائٹل سائنز سے علیحدگی اختیار کرلی۔ لیجنڈری گٹارسٹ عامر ذکی نے 14 سال کی عمر میں گٹار بجانا شروع کیا اور پھر اس شعبے میں عالمگیر شہرت حاصل کی۔