Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رمضان کے دوران عمرہ سیکیورٹی کے حوالے سے پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا | زرائع نیوز

رمضان کے دوران عمرہ سیکیورٹی کے حوالے سے پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا

ریاض: مکہ مکرمہ میں آج عمرہ سیکیورٹی فورس کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی جس میں عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی منصوبہ بھی متعارف کرایا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں محکمہ امن عامہ کے سربراہ جنرل محمد البسامی، محکمہ شہری دفاع کے سربراہ جنرل ڈاکٹر حمود بن عبد اللہ الفرج اور محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل صالح المربع خطاب کریں گے۔
عمرہ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’پریس کانفرنس میں خادم حرمین شریفین حکومت کی طرف سے عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی‘۔
’حرم مکی شریف میں عمرہ زائرین کو منظم کرنے اور انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اب تک فراہم کی جانے والی خدمات گفتگو ہوگی۔
علاوہ ازیں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کو منظم کرنے اور تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے آسانیاں فراہم کرنے کے لیے جو جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کی بریفنگ دی جائے گی۔