Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی: پہلے روزے پر مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ | زرائع نیوز

کراچی: پہلے روزے پر مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے پہلے روز بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، گلشنِ اقبال اور دیگر علاقوں میں صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے، بزرگ اور بیمار جو روزہ نہیں رکھ سکتے ان کے لیے کھانا کیسے بنائیں۔

علاقہ مکینوں کو دن کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ بفرزون میں آج صبح ہونے والی بارش کے بعد سے بجلی بھی معطل ہے۔