Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فاشسٹ عمران خان شیاطین سے بھی اتحاد کر لیتے, سعد رفیق | زرائع نیوز

فاشسٹ عمران خان شیاطین سے بھی اتحاد کر لیتے, سعد رفیق

لاہور : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدار کے لیے فاشسٹ عمران خان شیاطین سے بھی اتحاد کر لیتے ہیں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواجہ سعد رفیق نے لکھا ہے کہ 2018ء میں عمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی تو پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیا ہو تا، تمہاری 4 سال کی حکمرانی نے معاشی بنیادیں ہلا دیں۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تمہاری 4 سال کی حکمرانی سے ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے، عمران حکومت نے اپنی نالائقی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا۔

وفاقی وزیر نے لکھا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے سابقہ منظورِ نظر عمران خان اب اینٹی پاکستان طاقتوں کے لیے بطور مہرہ استعمال ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، شخصی اقتدار کے لیے عمران خان پاکستانیوں کو ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتے ہیں۔