Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کی اب تک آبادی 1 کروڑ 39 لاکھ شمار | زرائع نیوز

کراچی کی اب تک آبادی 1 کروڑ 39 لاکھ شمار

کراچی: ملک بھر میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری جاری ہے جس کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات منور علی گھانگرو کے مطابق سندھ میں اب تک 98 فیصد مردم شماری ہوچکی ہے۔

منور علی گھانگرو کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مردم شماری 95 فیصد تک مکمل ہوچکی۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی آبادی اب تک 4 کروڑ 85 لاکھ سے زائد شمار کی گئی ہے۔

منور علی گھانگرو کے مطابق کراچی ڈویژن کی اب تک آبادی 1 کروڑ 39 لاکھ شمار ہوئی جبکہ حیدرآباد ڈویژن کی آبادی 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پر مشتمل ہے۔