Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فواد چوہدری کے بیان پر ایم کیوایم کا ردعمل ! پختونخوا میں خوربرد کاجواب مانگ لیا | زرائع نیوز

فواد چوہدری کے بیان پر ایم کیوایم کا ردعمل ! پختونخوا میں خوربرد کاجواب مانگ لیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے فواد چوہدری کے بیان پر  تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  توشہ خانہ سے فرح گوگی تک فواد چوہدری  سمیت تمام پی ٹی آئی ارکان اپنی کرپشن کا حساب دیں، پی ٹی آئی دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں کرپشن عروج پر رہی،فواد چوہدری دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے خیبر پختونخوا کے ترقیاتی فنڈز میں انکی جانب سے کی جانے والی خورد برد کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ دور اقتدار میں وزیراعظم عمران خان کو 1 دن بھی کراچی رکنا گوارہ نہیں تھااور اب کراچی والوں سے جھوٹی محبت دکھانے کے بجائے فواد چوہدری اور ان کے لیڈر یہ بتائیں کہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری مردم شماری کے عمل میں کراچی کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر کہاں غائب تھےجبکہ ایم کیوایم پاکستان رہنما اور کارکنان درست مردم شماری کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور گلی محلوں میں عوام کے درمیان موجود ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی سے معاہدے کا پہلا پوائنٹ درست مردم شماری تھا اورہماری ہی جدوجہد کے نتیجے میں قبل از وقت مردم شماری ہورہی ہے ایم کیو ایم پاکستان ہی وہ واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں کراچی کے عوام مسائل حل کررہی ہے اور جاری مردم شماری میں پورے کراچی میں آگاہی مہم چلانے سے کیمپ لگانے تک سارے کام ہم ہی کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئ صرف منافقانہ سیاست کرتی رہی لیکن اس بار کراچی کے عوام کسی سے دھوکہ نہیں کھائے گیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم  پی ٹی آئ و دیگر جماعتوں کو کہتے رہے کہ مردم شماری کے نام پر سیادت چمکانے اور تماشہ کرنے کے بجائے حقیقی جدوجہر کرتے ہوئے درست اور شفاف مردم شماری کیلئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ کراچی سمیت تمام شہروں کو انکو جائز حقوق مل سکیں۔