کراچی: کراچی چڑیا گھر کی دوسری ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق فورپاز کی ٹیم کراچی آنے کے بعد ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق فورپاز کی ٹیم نے چڑیا گھر کے ماحول پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چڑیا گھر کو ہاتھیوں کے لئے انتہائی نامناسب جگہ قرار دے کر ہتھنیوں کو سفاری پارک منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے فورپاز کی ہدایت کے باوجود ہھتنیوں کو سفاری پارک منتقل نہ کرنے پر فور پاز کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نورجہاں کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے اب کے ایم سی انتظامیہ نے چڑیا گھر کی دوسری نوجوان ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح تک فورپاز کی ٹیم کراچی پہنچے گی جس کے بعد پیر یا منگل کے روز مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔
