Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آج شوال کا چاند نظر آنے کا کیا امکان ہے ؟ | زرائع نیوز

آج شوال کا چاند نظر آنے کا کیا امکان ہے ؟

کراچی : محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

شوال کے چاند کے حوالے سے محکمۂ موسمیات کی جانب سے پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

عیدالفطر (شوال) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔