Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بچیوں‌ سے نازیبا حرکات کرنے والے قاری کا عبرتناک انجام | زرائع نیوز

بچیوں‌ سے نازیبا حرکات کرنے والے قاری کا عبرتناک انجام

ایبٹ آباد کے مکینوں نے بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے قاری کو نشانِ عبرت بنا دیا، علاقہ مکینوں نے قاری کا منہ کالا کر کے اُس کا سرمنڈا اور پھر علاقہ بدر کردیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق قاری ساجد تین سال سے مسجد کا امام تھا اور اُس کے پاس حال ہی میں 9 کے قریب بچیوں کا مدرسے میں داخلہ کرایا گیا جس کے بعد اُس نے بچیوں سے نازیبا حرکات شروع کیں۔

اٹھائیس سالہ قاری کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ شادی شدہ بھی ہے، ایک بچی نے ہمت کر کے اپنے گھر پر تمام بات بتائی جس کے بعد علاقے میں بات پھیل گئی تو چار سو کے قریب افراد جمع ہوئے اور انہوں نے ساجد کو کمرے میں بند کر کے اس کے والدین کو بلایا۔

وائس آف ہزارہ کی رپورٹ کے مطابق قاری کے والدین نے عمائدین کی منتیں سمجاتیں کیں اس دوران وہ وہاں سے فرار ہوا مگر نوجوانوں نے تعاقب کے بعد اُسے پکڑ لیا اور تشدد کے بعد گنجا کر کے منہ کالا کیا اور پھر اُسے گھمایا بعد ازاں علاقہ بدر کردیا گیا۔