کراچی : شاہ لطیف کے علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جھلس کر زخمی ہوگئے ۔
زخمی ہونے والے بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
مکان نمبر L/449 سیکٹر 22/B میں گیس سلنڈر میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 35 سالہ کرن بی بی زوجہ مطلوب شاہ اور 6 سالہ سفیان ولد مطلوب شاہ کے نام سے کی گئی ، زخمی ہونے والے ماں بیٹے ہیں ، خاتون کرن بی بی 3 فیصد اور سفیان 42 فیصد تک جھلس گیا ہے۔
ڈاکٹروں کی جانب سے بچے کی حالت تویشناک بتائی جاتی ہے زخمی ہونے والی خاتون تین بچوں کی ماں ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق گیس سلنڈر گھر کے باہر رکھا ہوا تھا جس میں دھماکہ ہوا تاہم خاتون کے کزن مزمل شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں کہ دھماکہ گھر کے اندر ہوا ہے یا گھر کے باہر ۔
