Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
فائرنگ کے واقعات میں گوشت سپلائر سمیت 2 جاں بحق , ماں بیٹا زخمی |

فائرنگ کے واقعات میں گوشت سپلائر سمیت 2 جاں بحق , ماں بیٹا زخمی

کراچی : فائرنگ کے واقعات میں گوشت سپلائر سمیت 2 جاں بحق , ماں بیٹا زخمی ہوگئے ،جبکہ ڈکیتی مزاحمت اور تشدد کے دیگر واقعات میں6 افرادزخمی ہوئے۔

اورنگی ٹاون میں گوشت سپلائرکونامعلوم ملزمان نےفائرنگ کرکےقتل کردیا

اورنگی ٹاون نمبر چارقبرستان کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے40سالہ عبدالقیوم ولدمحمد ابراہیم کوقتل کردیااورفرارہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا ،پولیس نے موقع معائنے کے بعد لاش ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کےپاس ایک لائسنس یافتہ پستول بھی ملاہے،مقتول گوشت سپلائی کاکاروبارکرتاتھا جبکہ مقتول فرنٹیرکالونی کارہائشی تھا،پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ زاتی دشمنی کامعلوم ہوتاہے

مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ نمبر چارفیصل بیکری کئے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 34سالہ شیراز علی کو زخمی کردیا ۔

بلدیہ کے علاقے نمبر دو کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28سالہ عبدالوارث ولد عبدالرشید زخمی ہوگیا۔

کورنگی سو کوارٹر کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکووں نے موبائئل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 24سالہ جنید اشرف کو زخمی کردیا جیسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاون نزد عالمگیر اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 28سالہ آداب حسین ولد غلام یاسین کو زخمی کردیا۔

سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب نامعلوم ملزمان 29سالہ مہربان ولد عبدالستار زخمی ہوگیا۔

سہراب گوٹھ کے علاقے الاصف اسکوائر ک ےقریب جھگڑے میں تیز دھار آلہ کے وار سے20سالہ گل محمد ولد شیر علی زخمی ہوگیا جیسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

قیوم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول اختر کالونی کا رہائشی تھا ، ورثا کا دعویٰ ہے کہ مقتول کو گھر سے فون کر کے بلایا گیا اور فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

مقتول کی شناخت 42 سالہ عاصم لطیف ولد سید لطیف حسین کے نام سے کی گئی ۔ مقتول مکان نمبر 160 گلی نمبر 2 سیکٹر بی محلہ اختر کالونی کا رہائشی تھا ۔

کورنگی گلشن ملت میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ماں بیٹا زخمی ہوگئے ۔ عوامی کالونی کے علاقے مکان نمبر 109 گلشن ملت سیکٹر 10 کورنگی میں گھریلوے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 خواتین اور ایک شخص زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 62 سالہ جلدر بی بی زوجہ مطلوب حسین اور 32 سالہ بلاول ذیشان ولد مطلوب حسین کے نام سے کی گئی ، زخمی ہونے والے ماں بیٹے ہیں ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔