الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو پرانی ووٹر لسٹوں پر کروانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی، ایم کیو ایم سمیت دیگر درخواستوں کی مشترکہ سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے سنایا گیا۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن پرانی ووٹر لسٹوں پر 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی نئی فہرستوں اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست مسترد کردی جبکہ جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی کرانے کی درخواست منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو انتطامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
