مصطفی کمال نے بانی ایم کیو ایم کی ویڈیو پر خود اور ‘ساتھیوں’ کو حق پرست قرار دے دیا

لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ان دنوں ٹک ٹاک ہر خاصے متحرک ہیں اور وی ویڈیوز بنا کر شیئر بھی کرتے ہیں۔

بانی ایم کیو ایم نے دو روز قبل معافی کے حوالے ایک ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ترنم کے ساتھ اپنے مخصوص انداز میں گانا گن گناتے اداروں اے معافی اور واپس آنے کی اجازت طلب کررہے ہیں۔

بانی ایم کیو ایم کی اس ویڈیو کو بہت سارے لوگوں نے مزاحیہ قرار دیا اور الطاف حسین کو ‘پکا’ ٹک ٹاکر کہہ کر مخاطب کیا۔

ایسے میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال بھی پیچھے نہیں ریے اور انہوں نے بانی ایم کیو ایم کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی۔

مصطفی کمال نے لکھا کہ ‘‏میں اپنے رب کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو ان صاحب سے بغاوت کرنے کی ہمت دی’۔

پی ایس پی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ وڈیو کلپ” ہمارے حق پر ہونے کا ثبوت ہے۔۔۔ملاحظہ فرمائیں ”

مصطفی کمال کے اس ٹویٹ ہر لوگوں نے مختلف تبصرے کیے جبکہ اب تک یہ ویڈیو ہزاروں وہ افراد بھی دیکھ چکے ہیں جنہیں کچھ دور دور تک معلوم نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: