لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔ فواد چوہدری کو مبینہ طور پر تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمارنڈ منظور کر لیا ہے۔
کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ مںظور کر لیا،عدالت نے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا میڈیکل کرنے کا حکم دے دیا اور قرار دیا کہ فواد چوہدری کا طبی معائنہ کروا کر اسلام آباد لے جایا جائے۔
پولیس رہنما تحریک انصاف کو کینٹ کچہری سے لیکر روانہ ہو گئی ہے۔
قبل ازیں عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا میڈیکل کروانے کی استدعا منظور کی۔لاہور کینٹ کچہری میں فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا،۔
فواد چوہدری کے وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چوہدری کی گرفتار کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
اس موقع پر فواد چوہدری نے فاضل جج سے استدعا کی کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے اور میرا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالتی حکم پر فواد چوہدری کو ایف آئی آر کی کاپی دے دی گئی اور عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماء کا میڈیکل کروانے کی استدعا بھی منظور کرلی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا، میں تو کہتا ہوں کہ 22 کروڑ عوام پر مقدمات بنا دو، میری پیشی پر اتنی پولیس لگا دی شاید کوئی جیمز بونڈ کو پیش کرنا ہے، مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی، جس جرم میں گرفتار کیا گیا اس کا علم نہیں، پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا، پولیس مجھے ایف آئی آر تو پڑھا دے۔
فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو بلوچستان سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ہم مزاحمت کریں گے، وہ وکیل اور سیاست دان ہیں، فواد چوہدری کا واٹس ایپ کھلا ہے اور کسی کے ہاتھ میں ہے، فواد چوہدری ایسی حرکتوں سے نہیں جھکیں گے
