Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عاصم منیر کا پاک افغان سرحد کا دورہ , فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی | زرائع نیوز

عاصم منیر کا پاک افغان سرحد کا دورہ , فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج ملکی سالمیت کو یقینی بنانے اور خطرات کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیں، عید پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کو سراہا۔