کراچی : کراچی کی ہردلعزیز ہتھنی نورجہاں عید کے روز بچوں کو افسردہ چھوڑ کر چل بسی۔
زرائع کے مطابق کراچی کی طویل عرصہ سے بیمار ہتھنی نورجہاں موت کی گہری کھائی میں اتر گئی ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ نورجہاں ہتھنی کو بچانے کی سرتوڑ کوششیں کی گئیں تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکی۔
واضح رہے کہ کراچی کے شہری خصوصا بچے نور جہاں سے خاصے مانوس اور بہت پسند کرتے تھے۔
