کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیمار ہتھنی نورجہاں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
زرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نورجہاں ہتھنی کی زندگی بچانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بھرپور کوششیں کیں ۔
عالمی ماہرین کے مشورے کے مطابق نورجہاں کا علاج کیا گیا، عید کے دن افسوس ناک خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔
واضح رہے کہ نورجہاں ہتھنی کراچی کے شہریوں خصوصا بچوں کو بہت عزیز تھی۔
اس کی دوستانہ فطرت کے سبب عید کے روز بچے کراچی کے چڑیا گھر کا ذوق و شوق سے وزٹ کرتے تھے۔
