Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلیفون، پر عید مبارک |

وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلیفون، پر عید مبارک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلیفون کیا عید کے پرمسرت موقع پر مبارک باد دی اور زلزلہ زدگان سے اظہار یک جہتی کیا۔

زرائع کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عید کی مبارک دی۔

وزیراعظم نے ترک صدر سے گفتگو میں کہا کہ زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر طیب اردگان نے پاکستانی عوام کیلئے خصوصی برادرانہ جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے دوران مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پاکستان کی مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی کو بھی سراہا۔