لندن : ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پوسٹ کرنے والے شخص نے ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں فضلے کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا ہے جسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
اس ویڈیو کلپ میں ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

یہ سوال کئی دہائیوں سے فضائی سروس کے مسافروں کے لیے حیران کن رہا ہے کہ وہ تیس ہزار فٹ کی بلندی پر جس بیت الخلا کو استعمال کرتے ہیں اس کا فضلہ کیسے ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔اس کلپ کو 4.4 ملین بار دیکھا گیا۔ جہاز سے فضلہ نیچے گرنے کے لیے ہوا میں نہیں پھینکا جاتا بلکہ اس کے بالکل برعکس ہے۔
https://www.instagram.com/reel/ClpJFg2jXjM/?utm_source=ig_embed&ig_rid=e0627355-66c8-480d-93da-10879e23a49f
ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم جہاز پر بیت الخلا استعمال کرتے ہیں تو پانی اور فضلہ پلمبنگ سے ہو کر جہاز کے پچھلے حصے اور کیبن تک جاتا ہے، جہاں زمین پر موجود زمینی عملہ اس تمام فضلے کو ہٹاتا ہے۔طویل فاصلے کے 747 پر بیت الخلاء کو 1,000 سے زیادہ بار فلش کیا جاتا ہے، اس کے نتیجے میں 320 گیلن سے زیادہ فضلہ نکلتا ہے۔
( نیٹ نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک )
