یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم’’کْکڑی‘‘ کب ریلیز ہو گی ؟ تاریخ سامنے آگئی !

کراچی: بدنام زمانہ قاتل جاوید اقبال پر بننے والی یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم ’کْکڑی‘ کو سنسر بورڈ نے ریلیز کیلئے منظوری دے دی۔فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ نے گزشتہ ماہ سنسر بورڈ کی ہدایت پر فلم کا نام جاوید اقبال سے بدل کر ’’کْکڑی‘‘ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

فلمساز ابو علیحہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم میں ہدایت شدہ ترامیم بھی کر دی گئی ہیں۔

سیریل کلر جاوید اقبال پر بنی یہ فلم 19 مئی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔