Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی: میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں مزید 2 شہری قتل | زرائع نیوز

کراچی: میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں مزید 2 شہری قتل

کراچی :کورنگی صنعتی ایریا اور گلشنِ اقبال میں ڈاکوؤں نے 2 گھنٹے کے اندر 2 افراد کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 1 شخص کو قتل کر دیا گیا۔واقعے کے وقت موجود مقتول کے دوست نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ملزمان نے 25 سالہ مقتول فیصل کو سر اور جبڑے پر گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ یہ شادی کی تقریب میں فائرنگ واقعہ ہے، مقتول فیصل اور دوست شادی سے واپس آ رہے تھے، واقعے کی ڈکیتی سمیت تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گلشنِ اقبال بلاک 11 میں 3 ڈاکوؤں نے ہوٹل میں لوٹ مار کی کوشش کی، جس کے دوران ہوٹل کے گارڈ اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ کر گولی لگنے سے پان کا کیبن چلانے والا احسن جاں بحق ہو گیا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل شارع فیصل تھانے کی حدود گلستانِ جوہر بلاک 16میں بھی ہوٹل اور اس سے متصل دکان میں 2 ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی تھی۔

ڈاکو ہوٹل سے ہزاروں روپے کی رقم اور ہوٹل میں بیٹھے افراد کو لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔