Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا عمل جاری,کراچی کی آبادی میں اضافہ | زرائع نیوز

ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا عمل جاری,کراچی کی آبادی میں اضافہ

کراچی : ملک بھر میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا عمل جاری ہے اس دوران کراچی کی آبادی میں ایک دن میں مزید اضافہ ہو گیا ۔

زرائع کے مطابق ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور گھانگرو کے مطابق کراچی کی آبادی میں ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے اور کراچی کی اب تک کی آبادی ایک کروڑ 80 لاکھ افراد سے زائد ہوگئی ہے۔

جب کہ کراچی کا ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع بن گیا ہے جس کی آبادی 34 لاکھ 42 ہزار 48 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ ضلع کیماڑی کی آبادی 21 لاکھ 80 ہزار243، ضلع شرقی کی آبادی 31 لاکھ 71 ہزار 284 اور ضلع غربی کی آبادی 22 لاکھ 75 ہزار 966 تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کا ضلع جنوبی آبادی کےلحاظ سے سب سے چھوٹا ضلع ہے جس کی آبادی 18 لاکھ 24 ہزار67 ہے۔

ضلع ملیرکی آبادی 22 لاکھ 17 ہزار37 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ضلع کورنگی کی آبادی 29 لاکھ 28 ہزار856 ہے۔