Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں آج بھی بارش اور موسم مزید سرد ہونے کا امکان | زرائع نیوز

کراچی میں آج بھی بارش اور موسم مزید سرد ہونے کا امکان

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز شہر میں سردی کی پہلی بارش سے ٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا ہے، مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 18.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66فیصد ہے، شمال مشرق سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نیوز کے مطابق کراچی میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کے کچھ امکانات ہیں، اس کے علاوہ آج سے کراچی شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، کراچی میں دسمبر میں بھی بارشوں کےایک یادو اسپیل متوقع ہیں، اس سال سردیوں کی شدت گزشتہ سال کےمقابلےکم رہنےکاامکان ہے۔