Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تقریر و تصویر پر پابندی کیس میں بانی متحدہ کی نئی حکمت عملی | زرائع نیوز

تقریر و تصویر پر پابندی کیس میں بانی متحدہ کی نئی حکمت عملی

بانی متحدہ کی تصویر و تقریر پر پابندی کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں بروز بدھ 23 اپریل کو ہوگی۔

باخبر زرائع کے مطابق بانی متحدہ اس سماعت کے حوالہ سے بہت پرامید ہیں اور تمام معاملات پر خود باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

زرائع نے مزید بتایا کہ رواں ہفتہ ہونے والی سماعت کیلئے بانی متحدہ نے “نئی حکمت عملی” تیار کی ہے۔

نئی حکمت عملی کے تحت 23 اپریل کو بانی متحدہ کی پرانی لیگل ٹیم پیش نہیں ہوگی بلکہ اس بار نئے وکلا جوہر عابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ، شکیل زئی ایڈوکیٹ و دیگر جن کا تعلق ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی سے ہے مزکورہ تاریخ پر عدالت میں الطاف حسین صاحب کا دفاع کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ماضی میں اس مقدمہ میں بانی متحدہ کی قانونی معاونت عاصمہ جہانگیر فرم کررہی تھی تاہم اب وکلا کی نئی ٹیم عدالت میں بانی متحدہ کی نمائندگی اور اس مقدمہ کی پیروی کرے گی