پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی تو ہمیشہ کی طرح یہ خبر بھی بریکنگ نیوز بن گئی اور کئی روز تک اس حوالے سے مختلف خبریں آنا کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے میں پیرنی بشریٰ مانیکا کی کچھ مبینہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گئیں اور بتایا یہ جانے لگا کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ہیں لیکن بعدازاں تمام تصاویر ہی جعلی ثابت ہوئیں اور معلوم ہوا کہ کچھ تصاویر بشریٰ مانیکا کی بہن کی ہیں جبکہ دیگر وائرل ہونے والی تصاویر بھی بشریٰ مانیکا کی ہرگز نہیں ہیں۔
بشریٰ مانیکا باپردہ خاتون ہیں اور اب تک کسی نے ان کی تصویر نہیں دیکھی اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان کے مداحوں میں یہ تجسس تاحال برقرار ہے اور اب سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر وائرل ہو گئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ بشریٰ مانیکا ہیں۔
یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف آراءسامنے آ رہی ہیں اور ہر کوئی اپنے اپنے طور تبصرے کرنے میں مصروف ہے۔
فیس بک کے نامور پیج پاکستان لیکس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ تصویر عمران خان کی تیسری اہلیہ کی ہیں۔


