پاکستانی فلم اندسٹری کی افق پر چمکتا ستارہ اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی نامور اداکارہ شبنم نے آخرکار پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا اداکارہ کر لیا۔
چند ماہ قبل شبنم کراچی کے لیٹریچر فیسٹیول میں شریک ہوئی تھیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’فنکار اور کھلاڑیوں کو کبھی بھی سرحدوں سے فرق نہیں پڑتا، ہم لوگوں کے درمیان دوستی کو مضبوط کرتے ہیں، میں 4 سال قبل پاکستان میں تھی اور مجھے حیرانی ہورہی ہے کہ نوجوان نسل بھی مجھے بہت اچھی طرح جانتی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ میں یہاں فلموں میں کام کروں اور مجھے بھی اس میں کوئی مسئلہ نہیں، اگر مجھے کسی اچھے کردار کی آفر ملی، جو خاص طور پر مجھے سوچ کر لکھا گیا ہو تو میں اس پر ضرور غور کروں گی’۔
لہذا شبنم نے پاکستان نے نمبر ون انٹرٹیمنٹ چینل کا حصہ بننے کا فیصلہ کر ہی لیا اور وہ بول کے نئے ڈرامہ سیریل ’موہنی منیشن کی سنڈریلائیں‘ کی جلوہ گر ہوں گی۔ اگر آپ جذبات سے بھرپور ڈرامے کا پرومو دیکھنے سے محروم رہ گئے ہیں تو ابھی کلک کریں۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
