Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اڈیالہ جیل، مریم نواز نے انکار کردیا، اہم لیگی رہنما جیل پہنچ گئے | زرائع نیوز مریم نواز نے انکار کردیا

اڈیالہ جیل، مریم نواز نے انکار کردیا، اہم لیگی رہنما جیل پہنچ گئے

راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کے دیرینہ ساتھی گورنر سندھ محمد زبیر اور مسلم لیگ نون کے چیئرمین راجہ ظفرالحق اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں سے ملاقات کے روز اڈیالہ جیل کے باہر بھاری نفری تعینات ہے، ذرائع کے مطابق نوازشریف کی والدہ، بھائی اور خاندان کے دیگر افراد بھی پہنچیں گے جبکہ جاوید ہاشمی و دیگر لیگی قائدین کو انتظامیہ نے تاحال اجازت نہیں دی۔

پنجاب کے نگراں وزیراطلاعات احمد وقاص ریاض نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کو جیل میں دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بہتر کلاس کی تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں، نوازشریف کے پاس لوہے کا پلنگ، بستر، جوتے، میز، کرسی، ٹی وی اور ریڈیو کے علاوہ انہیں علیحدہ واش روم کی سہولت بھی دی گئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز کی طرف سے جیل میں نواز شریف کو بہتر سہولتیں فراہم نہ کرنے کے الزامات پر پنجاب کے نگراں وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق بہتر کلاس دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بیرک میں چھت کا پنکھا اور دو بریکٹ فین لگے ہیں، چہل قدمی کی سہولت ہے، کھانے میں پھل، کھجوریں اور قیمہ دیا جا رہا ہے، نوازشریف کی صحت ٹھیک ہے، ان کا معائنہ آر آئی سی کے ڈاکٹرز کرتے ہیں۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم سے جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کی جاسکتی ہے، خواتین اورمرد قیدیوں کی فیملی ہفتے میں ایک بار ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو 13جولائی کو جیل منتقل کیا گیا، 14جولائی کو انہیں تمام بہتر سہولتیں فراہم کر دی گئیں، البتہ انہیں جیل سے سیاسی مہم چلانے کی اجازت نہیں۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو قید اور جرمانے کی سزا ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالا ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ نوازشریف کی صاحبزادی کو آج منتقل کیا جائے گا البتہ جیل میں موجود مریم نواز نے پیش کش مسترد کردی اور عام خواتین قیدیوں کے ساتھ مزید قید گزارنے کا فیصلہ کیا۔

جیل انتظامیہ اور ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے بیرک میں خواتین کی تدریس کا عمل شروع کردیا اور وہ ناخواندہ قیدیوں میں تعلیم کا شعور اجاگر کررہی ہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔