Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سوشل میڈیا کے حوالے آئی ایس پی آر کا اہم اعلامیہ، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

سوشل میڈیا کے حوالے آئی ایس پی آر کا اہم اعلامیہ، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آرمی کے نام سے منسوب زیر گردش تھریٹ الرٹ جعلی ہے۔

آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کے حوالے سے زیر گردش تھریٹ الرٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وضع کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، شہری افواہوں سے محتاط رہیں۔

آئی ایس پی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں کے حوالے سے جعلی تھریٹ الرٹس گردش کررہے ہیں ، جنہیں آئی ایس پی آر سے منسوب کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر نے کسی شہر کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا ۔

ترجمان نے ہدایت کی کہ شہری ان جعلی خبروں سے محتاط رہیں کیونکہ اس بے بنیاد لیٹر کا مقصد عوام کو ذہنی الجھن میں مبتلا کرتے ہوئے  ابہام پیدا کرکے ہراسگی پیدا کرنے ہے۔

  آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی اطلاعات کی تصدیق کیلئے آئی ایس پی آر کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔