Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اندرون سندھ، دھاندلی کا ایک اور بڑا کیس، 5 افراد رنگے ہاتھو‌ں‌ گرفتار | زرائع نیوز

اندرون سندھ، دھاندلی کا ایک اور بڑا کیس، 5 افراد رنگے ہاتھو‌ں‌ گرفتار

عمرکوٹ کے علاقے پاکستان چوک سے دوران تلاشی 5 ملزمان کو جعلی بیلٹ پیپرز لے جاتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا۔

عمرکوٹ کے مصروف ترین علاقے پاکستان چوک میں رینجرز اہلکار معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران ایک جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز، مہریں اور اسٹیمپ پیڈ پکڑے گئے۔

رینجرز اہلکاروں نے پانچوں ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا جنہیں بعدازاں سٹی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں انور سومرو، کھنگھار، حاکم، اقبال اور نواب شامل ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا بتانا تھا کہ بیلٹ پیپرز، مہریں اور اسٹیمپ پیڈ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 کے گاؤں بوڑھہ باھ لے جائے جارہے تھے جب کہ ملزمان کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے۔

یاد رہے کہ عمرکوٹ کے اس حلقے این اے 220 پر تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی اور پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کے درمیان ون آن ون مقابلہ ہے۔