Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آفاق احمد دستبردار، دوبارہ مہاجر قومی موومنٹ کی قیادت سنبھال لی.. ایسا کیسے ہوا؟

آفاق احمد دستبردار، دوبارہ مہاجر قومی موومنٹ کی قیادت سنبھال لی.. ایسا کیسے ہوا؟

کراچی: مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے  کارکنان اور شہدا کے لواحقین کے مطالبے کے بعدپارٹی چیئرمین شپ سے دیا جانے والا استعفیٰ واپس لے لیا۔

مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آفاق احمد نے شہداء کے لواحقین کے بے حد اصرار پراستعفیٰ واپس لیا۔  اعلامیہ کے مطابق کارکنان نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پہنچ کراستعفیٰ واپس لینا کا مطالبہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیا۔

آفاق احمد آج پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

https://zaraye.com/after-afaq-ahmed-party-barriers-silent-and-resign-for-mqm-h/

خیال رہے کہ آفاق احمد نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ناکامی پر پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا تھا۔ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

آفاق احمد رہائش گاہ کے باہر جمع ہونے والے کارکنان سے بات چیت کررہے ہیں

28 جولائی کو آفاق احمد کا مہاجر قومی مومنٹ کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کو اب نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کارکنوں کے اصرار کے باوجود اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں فیصلے تبدیل کرنے والا فرد نہیں ہوں۔

https://zaraye.com/afaq-ahmed-revail-dg-rangers-offer/

آفاق احمد نے کارکن کی حیثیت سے آخری سانس تک ایم کیو ایم حقیقی کے لیے جدوجہد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارٹی میں جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔