بلوچستان حکومت کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے کی سیکیورٹی کے لیے ہر مہینے فرنٹیئر کور (ایف سی) کو حکومت کی طرف سے خطیر رقم دی جاتی ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ضیاء اللہ لانگو نے بتایا کہ حکومت ایف سی کو ہر ماہ 9 کروڑ دس لاکھ روپے ادا کرتی ہے، ایف سی کو کوئٹہ، زیارت، مستونگ، کچھی، سبی، نصیر آباد، قلعہ عبداللہ، قلات، خضدار، آواران، لورالئی، برکھان، زیارت، کیچ، گوادر، پشتین، پنچگو اور چاغی میں 2004 میں تعینات کیا گیا۔
انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ایف سی کی 71 پلاٹوں اور ایک ونگ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر مامور ہے۔ ایوان میں ہزار گنجی دھماکے کے خلاف پیش کی جانے والی مذمتی قرار داد بھی کثرتِ رائے منظور کی گئی۔